جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام کے طلبہ کی 80 فیصد لیٹ فیس معاف

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین کے اعلامیہ کے مطابق شیخ الجامعہ کی منظوری سے ایوننگ پروگرام کے طلبہ جنہوں نے اپنی ٹیوشن اور امتحانی فیس تاحال جمع نہیں کرائی ہے ان کی 80 فیصد لیٹ فیس معاف کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ اپنی بقیہ 20 فیصد لیٹ فیس بمع ٹیوشن اور امتحانی فیس 15 دسمبر تک کیش یا پے آرڈر کی صورت میں جامعہ کراچی میں قائم یو بی ایل اور حبیب بینک کی کیمپس برانچز میں دوپہر 3 تا شام 6 بجے تک جمع کرادیں۔ بصورت دیگر 15 دسمبر کے بعد مکمل لیٹ فیس وصول کی جائے گی۔