دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام انگریزی مقابلہ نظم اور اُردو مقابلہ بحث کا انعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کی مشیر امور طلبہ ڈاکٹر غزل خواجہ کے اعلامیہ کے مطابق بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کی سالگرہ کے موقع پر دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام انگریزی مقابلہ نظم اور اُردو مقابلہ بحث کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

خواہشمند طلبا وطالبات اپنے متعلقہ شعبہ جاتی مشیر امور طلبہ سے درخواستیں منظور کرانے کے بعد 15 دسمبر تک صبح 10 تا دوپہر ایک بجے تک اور شام 4 تا 6 بجے تک دفترمشیر امورطلبہ میں جمع کراسکتے ہیں۔

انگریزی مقابلہ نظم کا عنوان ’’یونیٹی، فیتھ اینڈ ڈسپلن‘‘ ہے۔ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ عنوان پر اپنی نظمیں جمع کرادیں اور صرف منظور کی جانے والی نظمیں مقابلے میں پیش کی جائیں گی۔ اُردو مقابلہ بحث کا عنوان ’’گئے دنوں میں بہت باکمال تھے ہم‘‘ ہے۔ مقابلے کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔