سرگودھا،عدالت سے بچوں کا خر چہ ما نگنے پر شوہر نے بیو ی کو فون پر قتل کی دھمکیا ں

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) عدالت سے بچوں کا خر چہ ما نگنے پر شوہر نے بیو ی کو فون پر قتل کی دھمکیا ں اور فحش میسج بھیجنا شرو ع کر دیئے ۔متاثر ہ خا تو ن شوہر کے خلا ف مقدمہ در مہ در ج کروانے کے لئے عدالت میں پیش ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج خا لد رحمن کی عدالت میں دی جا نے والی درخواست میں 88 شمالی کی فرحت پر و ین نے بتا یا کہ ظفر کا لو نی کے عصمت اللہ سے اس کی شا د ی ہو ئی دو بچو ں کی پید ا ئش کے بعد شوہر نے بے رخی اختیا ر کر لی اور اسے خر چہ دینا بند کر دیا اور دھکے دے کر گھر سے نکا ل دیا جس پر وہ والدین کے گھر آ گئی اس دوران اس نے عدالت میں خر چے کا دعویٰ دا ئر کیا تو شوہر مو بائل فون سے نا صر ف فحش بلکہ قتل کے دھمکی آ میز میسج بھی بھیج رھا ہے جب کہ پولیس مد د نہیں کر رہی ہے ۔

عدالت نے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :