بہترین موسمی حالات ، پنجاب میں رواں سال کپاس کی فصل توقعات سے بہت بہتر

پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار کاٹن ائیر 2014-15ء کی کپاس کی کل پیداوار سے بھی بڑھ گئی، جنرز ایسوسی ایشن

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:08

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) بہترین موسمی حالات کے باعث پنجاب میں رواں سال کپاس کی فصل توقعات سے بہت بہتر ہونے کے باعث صرف 30 نومبر تک پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار کاٹن ائیر 2014-15ء کی کپاس کی کل پیداوار سے بھی بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے کپاس کے مجموعی ملکی پیداواری اعدادوشمار کے مطابق 30 نومبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 97 لاکھ 78 ہزار 451 بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچ چکی ہے جبکہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ کاٹن ائیر 2016-17ء کے اختتام تک پاکستان میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 15 لاکھ بیلز کے لگ بھگ ہو سکتی ہے ۔

چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ 2015-16ء میں پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار صرف 97 لاکھ 68 ہزار 443 بیلز تھی جس میں سے پنجاب میں 60 لاکھ 2 ہزار 406 بیلز پیدا ہوئی تھیں جبکہ رواں سال 30 نومبر تک 61 لاکھ 58 ہزار 870 بیلز پیدا ہو چکی ہیں اور پنجاب میں رواں سال کپاس کی پیداوار 70 لاکھ بیلز سے زیادہ کی توقع کی جار ہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر پاکستان میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئیاں درست ثابت ہونا شروع ہو جائیں تو پاکستان میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 40 لاکھ بیلز کے لگ بھگ ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :