نوشکی، مسافر ویگن الٹنے سے چار خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:08

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) قومی شاہراہ پر مل ڈیڈار کے علاقے مسافر ویگن الٹنے سے چار خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق مل علاقے کا مسافر ویگن مل سے نوشکی آرہاتھا مل ڈیڈار علاقے میں الٹوکار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں چارخواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے ،لیویز فورس کے امدادی ٹیم کی جانب سے زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ سول ہسپتال نوشکی پہنچائی گئی ،جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا،اسکے علاوہ نوشکی پولیس تھانہ کے قریب گاڑی کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئی جن کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ سول ہسپتال نوشکی ریفر کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :