کے ایم سی کے محکموں اور طبی اداروں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، میئر کراچی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے جملہ محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ماتحت تمام عملے تک یہ واضح پیغام پہنچا دیا جائے کہ کے ایم سی کے محکموں اور طبی اداروں میں کسی بھی قسم کی سیاست / سیاسی سرگرمی / سیاسی اثر و نفوذ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور کے ایم سی کے ہر ملازم کے معاملے کو صرف اور صرف میرٹ پر دیکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تنبیہ کی کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا۔ #

متعلقہ عنوان :