شہدادکو ٹ، خصوصی بچوں کا عالمی دن اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے بچوں کی ریلی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:06

شہدادکو ٹ، خصوصی بچوں کا عالمی دن اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے بچوں کی ..
شہدادکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) شہدادکو ٹ میں خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے خصوصی بچوں کی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

شہدادکوٹ کے سروس فار اسپیشل ایجو کیشن سینٹر کے معصوم طلباء و طالبات اور اساتذہ سمیت معزز شہریوں نے پرنسپل محمد اسلم کھوڑو ،سیٹاس کی سابقہ مرکزی رہنما فوزیہ ودھو ،وحید بھٹی ،بابر علی ،فاروق خشک ،فہیم ودھو اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب سے کوٹو موٹو چوک تک ریلی نکالی گئی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خصوصی بچوں کا عالمی دن منانے کی شروعات 1992 ء سے ہوئی جس کا مقصد معذور خصوصی بچوں کی طرف توجہ دلانا ہے خصوصی بچوں میں بھی صلاحیتںموجود ہیں اس لئے سب ہنر مندوں ،کاریگروں اور اساتذہ سمیت شہریوں کو ان کی جانب توجہ دینی چاہئے ۔انہوں نے حکومت سے خصوصی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت سمیت نوکریوں میں کوٹہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔#

متعلقہ عنوان :