پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے مختلف مقامات پر چھاپے

کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر دس گرانفروشوں کو مجموعی طور پر 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے مختلف مقامات پر چھاپے ،کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر دس گرانفروشوں کو مجموعی طور پر 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیاآن لائن کے مطابق ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈمن آفیسر ڈی سی او آفس/ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے نورپور،فرید چوک،دھنولہ،بھائی والا،عبد اللہ پور،شیخوپورہ روڈ اور دیگر علاقوں میں پھل و سبزی فروش،چکن و نان شاپس،دودھ فروشوں کو چیک کیا اور مقرر کردہ قیمت سے زائد وصولی پر دکانداروں کو موقع پر ہی ایک ہزار سے چار ہزار روپے تک کے جرمانے کئے۔

متعلقہ عنوان :