دینی مدارس اسلام کے قلعے اورہدایت کے روشن چراغ ہیں، مولانا سمیع الحق

اسلامی قوانین اور تعلیمات کاتحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے، جہاد سے دہشت گردی ختم ہوتی ہے ، خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:06

دینی مدارس اسلام کے قلعے اورہدایت کے روشن چراغ ہیں، مولانا سمیع الحق
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) دینی مدارس اسلام کے قلعے اورہدایت کے روشن چراغ ہیں دہشت گردی کااسلام ،مدرسے اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں سند ھ اسمبلی کفرستان بن چکی ہے اسلامی قوانین اور تعلیمات کاتحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے جہاد سے دہشت گردی ختم ہوتی ہے ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم اعلٰی ممتازبزرگ عالم دین وسابقہ سنیٹر مولاناسمیع الحق نے مکی مسجد میں درس قرآن کے دسویں دور کی اختتامی نشست سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ قرآنی تعلیمات اور دین اسلام کی حفاظت کاذمہ اللہ نے خود لیاہے دنیامیں کسی بھی مذہب اور آسمانی کتاب کی حفاظت کاوعدہ نہیں کیاگیالیکن قرآن اور دین اسلام کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالی نے خود لیاہے اس لئے یہ آج تک ہمارے پاس نبی کریم ﷺ نے جس طرح صحابہ کرام کو دیااسی طرح محفوظ ہے اور قیامت تک محفوظ رہے گا کفر کے ایجنڈ اس کو کبھی ختم نہیں کرسکتے وہ خود ختم ہوجائیں گے لیکن دین اور اس کاکام کرنے والے ہمیشہ زندہ رہیں گے اسلامی تعلیمات اوراحکامات کاتحفظ یہ حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے لیکن ہماری حکومت آئے روز قرآن وسنت کے خلاف قوانین بناکر کفریہ طاقتوں کے ایجنڈے کو پروان چڑھارہی ہے دہشت گری کے نام پر جہاد کو ختم کرنی کی کوشش کی جارہی ہے حالانکہ جہاد دہشت کے خاتمہ کے ذریعہ ہے اسلام کا اہم رکن ہے اس سے دہشت گردی ختم ہوتی ہے دینی مدارس میں امن کی تعلیمات دی جاتی ہیں یہ ہدایت کے مراکز اور اسلام کے قلعے ہیں کوئی طاقت ان کوختم نہیں کرسکتی دین اسلام کی تعلیمات امن کادرس دیتی ہیں کفراسلام کادشمن ہے جہاں کہیں اسلام کے نفاذ کی بات کی جاتی ہے تو یہ اس کو ختم کرنے کے لئے چڑھ دوڑتے ہیں سوات میں قاضی عدالتوں کی صرف بات کی گئی تو اس کی سزاآج تک وہ لوگ جیلوں میں بھگت رہے ہیں سندھی اسمبلی نے قرآن وسنت کے خلاف قانون سازی کرکے اسلامی دشمنی کا ثبوت دیاہے اب یہ اسمبلی نہیں کفرستان بن چکی ہے اس کے ممبران کو اللہ کے عذاب سے ڈرناچاہئے اور وہ اس خلاف دین بل کے پاس کرنے کے مکروہ عمل پر توبہ کریں کفریہ طاقتیں میڈیاکے ذریعے ہمارے اوپر اپناایجنڈ ا نافذ کررہی ہیں ہمیں ان سے خبردار رہناہوگا کئی اینکر پرسن دین سے نابلد ہونے کی وجہ سے دین کی غلط تشریحات کرکے اپنافلسفہ جھاڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور غیروں کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کتنے فرعون اور شداد آئے دین اسلام کو ختم کرنے کے لئے لیکن وہ خود مٹ گئے اور نشان عبرت بنادئے گئے دین اسی آب وتاب کے ساتھ آج بھی موجود ہے اور قیامت کی صبح تک رہے گا قوم کو ان دین دشمنوں کی پالیسیوں اور ان کی مکاری سے ہوشیار رہناہوگا مرزاغلام قادیانی کی طرح کے ایجنٹ ہر شکل میں کام کررہے ہیں کہ کسی طریقے سے اسلام کے پھیلائو کوروکا جاسکے اور اس کے ماننے والوں کو اس کی تعلیمات پر عمل کرنے سے دوررکھاجاسکے ہماری دنیاوی اوراخروی کامیابی دین میں ہے اس موقع پر ممتازعالم دین پیرطریقت قاضی محمد ارشدالحسینی اور ضلعی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولاناقاضی محمد ابراہیم ثاقب الحسینی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :