قطری بارہ شہزادوں مشتمل وفد شکار کھیلنے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل آباد پہنچے بذریعہ ہیلی کاپٹر تلور کا شکار کھیلنے کیلئے بھکر روانہ، حسام بن جاسم بھی شامل

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) قطری بارہ شہزادوں مشتمل وفد شکار کھیلنے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل آباد ائیرپورٹ پہنچے یہاں سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر تلور کا شکار کھیلنے کیلئے بھکر روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

ان بارہ شہزادوں میں شہزادہ حسام بن جاسم بھی شامل ہے جن کا خط پانامہ لیکس کے سلسلہ میں پیش کیا گیا۔ آن لائن کے مطابق قطری شہزادے جب فیصل آباد ائیرپورٹ پہنچے تو انہیں مکمل سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔ شہزادوں کے ہمراہ پاکستان کے مختلف اداروں‘ وائلڈ لائف کے افسران بھی تھے جو قطری شہزادوں کو بھکر میں تلور کا شکار کھیلائیں گے یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھکر کے علاقہ میں تلور کی نسل عام پائی جاتی ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :