ْشورکوٹ چھاؤنی،سرکاری سکولوں میں ہونے والے دسمبر ٹیسٹ کیلئے بچوں کو سفری مشکلات کا سامنا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:00

شورکوٹ چھاؤنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) سرکاری سکولوں میں ہونے والے دسمبر ٹیسٹ کیلئے بچوں کو سفری مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوںمیں ہونے والے دسمبر ٹیسٹ کیلئے کئی تعلیمی اداروں کا سنٹر بیسیوں کلومیٹردور قائم کر دیا گیا،حسب سابق 497یا کاہلوں والامیں عرصہ دراز سے امتحانی سنٹر قائم کیا جاتا تھا جو کہ شورکوٹ کینٹ و گردونواح کے تعلیمی اداروں کے وسط میں قائم کیا جاتا رہا مگر آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے جماعت پنجم کے دسمبر ٹیسٹ کیلئے بیسیوں کلومٹر دور بھنگو کوٹھی قصبہ میں سنٹر بنادیا گیا جس میں امتحانات دینے والے بچوں اور والدین کو سخت سفری اذیت سے دوچارہونا پڑے گا۔

شورکوٹ کینٹ ،چکنمبر496,497,498,412،کاہلوں والا،گھگھ کے دیگر چکوک کے درجن سے زائد سکولوں کے بچوں کو بیسیوں کلومیٹر بنایا جانیوالاسنٹرامتحانات دینے والے بچوں اور والدین کیلئے پریشانی کا باعث ہے اس سلسلے میں جب ای ڈی او ایجوکیشن نسیم زاھد سے موقف لیا تو انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے والدین کو تکلیف ہے وہ رجوع کریں اور جو سنٹر بنایا گیا امتحانی سنٹر وہی ہوگا۔

(جاری ہے)

سرکاری سکولوں کے بچوں اور والدین نے پنجاب گورنمنٹ اور ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام سے بیسیوں کلومیٹر بنایا گیا امتحانی سنٹر حسب سابق سکولوں کے گردونواح میں واپس منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔