محکمہ تعمیرات عامہ میں کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے، ڈاکٹر شاہد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:00

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر شاہد نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ میں کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے بلند بانگ دعوے کرنے والے وزیر تعمیرات کو اپنے محکمہ کے اندر ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور بلیک لسٹ ٹھکیداروںکوٹھیکے دیئے جارہے مگر وزیر موصوف مکمل طور پر خاموش ہیں وزیر موصوف صرف زبانی بیانات تک محدود ہوگئے ہیں پہلے اپنے محکمے کو درست کریں تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کی سخت ضرورت ہے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لوگ بیروزگاری اور غربٹ سے دوچار ہیں اورحکومتی اراکین اخبارات کی حد تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :