گاہکوچ میں نجی بنک میں آتشزدگی لاکھوں روپے کا نقصان، فائر بریگیڈ کی گاڑی خراب، کئی گھنٹوں کو کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:00

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) گاہکوچ میں نجی بنک میں اتشزدگی لاکھوں روپے کا نقصان فائر برگیڈ کی گاڑی خراب کئی گھنٹوں کو کوششوں کے بعد اگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ اس دوران سیکورٹی گارڈ معمولی زخمی بھی ہوگئے اتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی لوگوں نے فوری طور پر فائر برگیڈ کو اطلاع کر دی مگر وہاں سے معلوم ہوا کہ فائر برگیڈ کی گاڑی خراب ہے اس دوران بغیر گاڑی کے فائر برگیڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا اور لوگوں نے بھی اپنی مدد اپ کے تحت اگ پر قابو پالیا ہفتہ کے روز غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں نجی بنک میں اتشزدگی سے بنک کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا اس دوران بنک کا اہلکار اگ بجھانے کی کوشش میں معمولی زخمی بھی ہو ا فائر برگیڈ کی گاڑی کی خرابی کی وجہ اگ پر قابو پانے میں دو گھنٹے لگ گئے اور فائر برگیڈ کی گاڑی خراب ہونے کے باوجود بھی فائر برگیڈ کے ملازمین نے اگ پر قابو پانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فائر برگیڈ کی گاڑی کئی روز سے خراب ہے جس باعث پورے ضلع میں موجود اس گاڑی کی خرابی کی وجہ سے اتشزدگی کی صورت میں متبادل کوئی بندوبست نہیں ہے جب کہ یہ گاڑی جس چیز کے لئے لائی گئی اس پر استعمال کی بجائے دوران پولو میچ پولو گراونڈ میں پانی پھنکنا اور کوئی وی ائی پی آجائے تو ہیلی پیڈ میں پانی ڈالنے کے لئے استعمال ہوتی ہے ادھر نجی بنک میں اتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد چیف آفسر بلدیہ غذر اکبر حسین اور فائر آفسر جعفر حسین بھی موقع پر پہنچ گئے تھے

متعلقہ عنوان :