اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کا داماس کا دورہ، ڈرین بند کرنے والے افراد کو نوٹس جاری

ڈرین کی بندش کی وجہ سے داماس روڈ میں پانی داخل ہوگیا ، لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:00

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کا گاہکوچ کے نواحی گا?ں داماس کا دورہ، ڈرین بند کرنے والے افراد کو نوٹس جاری، بعض افراد کی طرف سے ڈرین بند کرنے کی وجہ سے داماس روڈ پر پانی داخل ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد سے داماس کے نمبردار اور دیگر عمائدین نے بھی ملاقات کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے کہا کہ داماس روڈ میں پانی چھوڑنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور داماس کے عوام کے لئے امدورفت کے لئے ایک ہی رابط سڑک ہے اس کو بھی بعض افراد اپنی ڈرین کو بند کرکے تمام پانی روڈ پر چھوڑ دیتے ہیں انھوں نے کہا کہ ایسے افراد کے ڈرین ٹھیک کرنے کے لئے تین دن کا نوٹس دیا ہے تین دن کے اندراندر ڈرین ٹھیک نہ کرنے کی صورت میں ان افراد کے خلاف دفعہ188تعزارت پاکستان کے تحت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :