تخت بھائی میں معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے واک کا انعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:00

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) تخت بھائی میں معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے واک کا انعقاد کیا گیا،جو کامران کلے سے شروع ہو کر گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے گیٹ پر اختتام پذیر ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق یو سی ساڑو شاہ سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شاہد سراج کی قیادت میں عالمی یوم معذوران کی مناسبت سے تخت بھائی میں ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی افراد کی بڑی تعداد کے علاوہ میڈیا کلب تخت بھائی کے چیئرمین ہدایت اللہ مہمند،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل(مردان) اختشام خان ایڈوکیٹ،ممبر تحصیل کونسل سعید خان مکوڑی، پی ٹی آئی رہنمائ واجد علی خان،انڈیپنڈنٹ آرگنائزیشن فار سپیشل پرسنز مردان کے صدر اسد خان،صیاد ویلفیئر فا?نڈیشن ہاتھیان کے صدر صیاد خان،ڈائریکٹر فنانس سیف الرحمان، بورڈ آف ڈائریکٹر زردراز خان،ممبر زیب خان اور الحمرا پبلک سکول ساڑو شاہ کے بچوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

واک کے شرکائ نے مختلف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جس میں معذوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے پیغامات تحریر تھے۔۔ واک کا مقصد معذور افراد کے حقوق اور مشکلات سے متعلق آگاہی او شعور اجاگر کرنا تھا۔ واک کے شرکائ نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ معذور افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اوران پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پرممبر ڈسٹرکٹ کونسل شاہد سراج نے معذور افراد کے لیے اپنی طرف سے 5ہزار روپے اور ساتھ ہی 3معذور بچوں کے پرائمری تا میٹرک تعلیم بھی اپنے ذاتی خرچ سے برداشت کرنے کا اعلان کیا۔