یکم جنوری کوخیبر پختونخوا کی23اضلاع اور فاٹا کی 15تحصیلوں میں یونین کونسلوں کی سطح کے انتخابات ہونگے ،انتخابات سے قبل23دسمبر تک ممبر سازی ہوگی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے یکم جنوری کوخیبر پختونخوا کی23اضلاع اور فاٹا کی 15تحصیلوں میں یونین کونسلوں کی سطح کے انتخابات ہوں گے۔انتخابات سے قبل23دسمبر تک ممبر سازی ہوگی۔ہر وہ پاکستانی جس کی عمر35سال سے کم ہو اور جو جماعت اسلامی کے پرگرام سے اتفاق رکھتا ہو جماعت اسلامی یوتھ کا ممبر بن سکے گا۔

ممبر شپ براہ راست بھی ہوگی اور آن لائن بھی 9291کے ذریعے ایس ایم ایس پر بھی ممبر سازی کی جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے المرکز اسلامی پشاور میں میڈیا کانفرنس میں صوبائی امیر نے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکریٹری جنرل عبدالواسع،جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی صدر عبدالغفار،اور جنرل سیکرٹڑی ہارون خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد خان نے کہا کہ۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ,12,11اور13دسمبر کو کاغذات نامزدگی ضلعی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائیں گے،اس دوران جانچ پڑتال،اعتراضات،فہرستوں کا اجرا اور انتخابی نشانات کی الاٹ منٹ ہو گی۔انھوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل کی سطح پر ہر ممبر صدر ،جنرل سیکرٹری اور کابینہ رکن کے لیے تین ووٹ ڈالے گا۔امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہوگی اور ہر یونین کونسل میں ہر امیدوار زیادہ سے زیادہ ایک بل بورڈ اور 40تک فلیکس بورڈ لگا سکے گا۔

وہ مثبت انداز میں اپنا پروگرام ممبروں کے سامنے رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ یکم جنوری کو23اضلاع کی پانچ سو یونین کونسلوں اور فاٹا کی15تحصیلوں میں انٹرا یوتھ پارٹی الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل کیا جائے گا اس کے بعد صوبہ کے بقیہ حصوں میں دوسرا مرحلہ مکمل ہوگا۔اس طرح ہم نوجوانوں کی50ہزار منتخب عہدیداروں کی بہت بڑی ٹیم تشکیل دیں گے۔اسی ٹیم کو ملکی مسائل کے حل کی تربیت دیں گے اور نوجوانوں کی اس بہت بڑی قوت کے ساتھ ہم پاکستان میں بالعموم اور خیبر پخونخوا میں بالخصوس ایک بہت بڑی تبدیلی لائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں 29سال سے کم عمر کے نوجوانوں کا تنا سب کل آبادی کا 64فی صد حصہ ہے۔دنیا میں اتنی بڑی قوت اور صلاحیت کسی ملک میں بھی نہیں۔19کروڑ کی آبادی میں 13کروڑ نوجوان ناقابل شکست طاقت ہے اتنی بڑی تعداد میں کام کرنے والے ہاتھ اور اتنے تازہ دماغ ہمارے ملک کے پاس ہیں جو ایٹم بم سے بھی بڑھ کر صلاحیت ہے۔جماعت اسلامی اسی قوت کو پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔

ہم نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں لگائیں گے۔ان کے لیے تعلیم اوررورزگار کا انتظام کریں گے رو زگار ملنے تک ان کے لیے بے روزگاری الاونس فراہم کرینگے۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان فراہم کریں گے۔ان کے لیے کھیلوں اور ثقافت کی سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے۔ان کو منشیات اور اسلحہ سے پاک ماحول فراہم کریں گے ان کو ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ 70سال سے پاکستان میں اتنی بڑی طاقت کو حکمرانوں نے نہ صرف نظر انداز کیا بلکہ ان کو مایوس بھی کیا اور ان کی صلاحیتوں کو ضائع کیا۔ جماعت اسلامی اب ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔ان کو ترقی دے گی۔ان کو امید دلائے گی۔سیاسی جماعتیں دراصل چند خاندانی کمپنیاں ہیں جماعت اسلامی خالص جمہوری نداز میں نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت کے لیے تیار کرے گی۔

ان نوجوانوں کو ہم انقلاب کا ایجنڈا دیں گے۔ان کو قیادت کے مواقع فراہم کریں گے ان کو سیاست میں آگے لائیں گے۔جب انٹر پارٹی الیکشن میں 50عہدیدار منتخب ہو کر آگے آئیں گے تو ان کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں میں تربیت کا انتظام کریں گے اور اپریل میں ایک ملین نوجوانوں کا گرینڈ کنونش منعقد کریں گے۔انھوں نے کہا اتنی زیادہ تعداد میں باصلاحیت متحرک نوجوان جب ہمارے ساتھ ہوں گے تو معاشرہ میں تبدیلی کوئی نہیں روک سکے گا ہم مثبت انداز کے ساتھ نوجوانوں کے اتنی بڑی لشکر کو ساتھ لے کر خوشحالی کا انقلاب برپا کریں گے اور ایک فلاحی معاشرہ قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :