معذور افراد کے عالمی دن کی تقریبات کے سلسلے میں سمینار ، پُرامن واک کا انعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:59

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء)العجم بوائے اسکائوٹس ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام معذور افراد کے عالمی دن کی تقریبات کے سلسلے میں سمینار اور پُرامن واک ایبٹ روڈ ،نادارہ بلڈنگ سے پریس کلب تک منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

صدرات سنیئر نائب صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈز شاہد اقبال نے کی جبکہ مہمان خصوصی دی کیئر ٹرسٹ کے چیئرمین راحیل اشرف صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکائوٹس لیڈر سلیم عالی ،عالمی سیاح مقصود چغتائی ،محمد فرحان ،سنیئر نائب صدر ،محمد مظفر ،محمد جاوید ،محمد جمیل،طارق محمود،علی جان، ماجد علی ،رحیم اللہ، حافظ شبیر احمد اور معذور افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نابینا افراد کے مطالبے پر ملازمت کا کوٹہ 2سے 3فیصدمقرر کیا۔ مگر چیف سیکرٹری اور محکمہ خصوصی افراد حکومت پنجاب اس پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔مقررین نے وزیر اعظم محمد نواز شریف ،میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا اگر انہوں نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہ کروایا تو نابینا افراد دوبارہ سڑکوں پر آنے سے گریز نہیں کرے گے اور اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیں گے۔