کراچی، رہائشی عمارت میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے برنس روڈ میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث جس گھر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برنس روڈ سبزی گلی میں رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی، جس پر ایک فائر ٹینڈر نے قابو پایا۔آگ گھر کے اندرونی حصے میں لگی جس کے نتیجے میں گھریلو سامان اور فرنیچر مکمل طور پر جل گیا، فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ لا پرواہی کے نتیجے میں پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :