کراچی، انسداددہشتگردی عدالت نے جمیل بلوچ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت7دسمبر تک ملتوی کردی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) انسداددہشتگردی عدالت نے جمیل بلوچ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت7دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت ایم کیو ایم کے جمیل بلوچ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت کا اپنے ریماکس میں کہنا تھاکہ سندھ ہائیکورٹ میں آفاق احمدکے کیس کافیصلہ آنے تک یہ کیس آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مذید سماعت 7دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ آفاق احمدنے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے ۔جبکہ آفاق احمدپر یہ الزام ہے کہ اس نے 2002میں واٹربورڈکے افسرجمیل بلوچ کواغواکرایا۔

متعلقہ عنوان :