عبدالرحمن بھولا کی ایم کیو ایم سے وابستگی کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں ،وسیم اختر

عدالت کا شکرگزارہوں اس نے مجھے کیس میں حاضری سے استثنیٰ دیا ہے،میئر کراچی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:59

عبدالرحمن بھولا کی ایم کیو ایم سے وابستگی کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بینکاک سے گرفتار ملزم عبدالرحمن بھولا کی ایم کیو ایم سے وابستگی کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں ہے ۔عدالت کا شکرگذار ہوں کہ اس نے مجھے کیس میں حاضری سے استثنیٰ دیا ہے ۔کیمیکل گودام میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔تاجروں کو چاہیے کہ وہ اس طرح کے کیمیکل کی فروخت کا کام شہر کے گنجان آباد علاقوں میں نہ کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔میئر کراچی نے کہا کہ میں عدالت کا شکر گزار ہو کہ مجھے اس کیس میں استثنیٰ ملا ہے ۔گزشتہ روز کیمکیل کے گوادم میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا ۔

(جاری ہے)

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام آلات کو تیار حالت میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاجروں کو بھی چائیے کہ وہ اس طرح کے کیمیکل کا کام شہر کے بیچ میں نہ کریں۔بینکاک سے گرفتار بلدیہ فیکٹری کیس کی مرکزی ملزم عبدالرحمن بھولا کی ایم کیو ایم سے وابستگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وسیم اختر نے کہا کہ مجھے اس بارے میں کچھ علم نہیں ہے ۔یہ سوال مجھ سے نہ پوچھا جائے ۔قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی دہشت گردوں کے علاج ومعالجے میں سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔