جنرل قمر جاوید باجوہ کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم افواج پاکستان کے خلاف سازش ہے،شہداء فائونڈیشن

جنرل قمر باجوہ صحیح العقیدہ مسلمان اور سچے عاشق رسول ﷺ ہیں،ایف آئی اے اور دیگر ادارے زہریلا پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں، ترجمان

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:52

جنرل قمر جاوید باجوہ کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم افواج پاکستان کے خلاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) شہداء فائونڈیشن آف پاکستان(لال مسجد)نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور میں پاکستان مکمل طور پر امن کا گہوارہ بنے گا اور افواج پاکستان کیوہ ساکھ مکمل طور پر بحال ہوگی جسے پرویزمشرف نے اپنے آٹھ سالہ سیاہ ترین دور میں بری طرح مجروح کیا۔

بیان میں ترجمان شہداء فائونڈیشن حافظ احتشام احمد نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف سوشل میڈیا اور بعض دیگر حلقوں میں جاری پراپیگنڈہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریاست بالخصوص افواج پاکستان کے خلاف سازش قرار دیا ہے اور ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے آرمی چیف کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کاوائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہداء فائونڈیشن نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے خلاف سوشل میڈیا اور بعض دیگر حلقوں میں جاری مہم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں ترجمان شہداء فائونڈیشن حافظ احتشام احمد نے کہا ہے کہ’’جنرل قمر جاوید باجوہ ایک پروفیشنل افسر ہیں،توقع ہے کہ ان کے دور میں نہ صرف پاکستان مکمل طور پر امن کا گہوارہ بنے گا بلکہ افواج پاکستان کی وہ ساکھ مکمل طور پر بحال ہوگی جسے پرویزمشرف نے اپنے آٹھ سالہ سیاہ ترین دور میں بری طرح مجروح کیا‘‘۔