بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں کے انتخاب مکمل، کامیاب نومنتخب نمائندوں نے باقاعدہ حلف اٹھا لیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:46

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ضلع اٹک میں بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں کے انتخاب مکمل ہوگئے ہیں اور ان نشستوں پر کامیاب ہونے والے نومنتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں نے باقاعدہ حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریبات ٹی ایم اے ہال اور ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئیں۔

(جاری ہے)

ان تقریبات میں عوامی نمائندے ، انتظامی افسران اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی سیاسی قیادت نامزد چیئرمین ناصر محمود شیخ،وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان،حاجی محمد اکرم نے شرکت کی،تحصیل کونسل ہال میں ریٹرننگ آفیسر بشیر فاطمہ نے اقلیتی ،یوتھ ،لیبر اور خواتین سے حلف لیا جبکہ ضلع کونسل ہال اٹک میں ریٹرننگ آفیسر اکرام الحق نے ممبران ضلع کونسل اٹک مردو خواتین جن میں 15خواتین 3کسان4اقلیت1ٹیکنوکریٹ اور 1یوتھ سے حلف لیا اسی طرح ضلع کونسل ہال اٹک میں تحصیل اٹک کی 11یونین کونسل کی نشستوں پر ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس صباء رحمت اور ریٹرننگ آفسر ای ڈی او ایگریکلچرل ڈاکٹر خالد پرویز نے شینباغ ،دکھنیر،سروالہ،اکھوڑی،سرگ سالاراور یوسی سنجوال کا حلف لیا جبکہ ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس صباء رحمت نے یونین کونسل حاجی شاہ،کامرہ،گولڑہ ،مرزا اور بولیانوال کے نمائندوں سے حلف لیا اس موقع پر حلف لینے والے ریٹرننگ آفسران نے نومنتخب نمائندوں کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :