پاکستان لیبر فیڈریشن پنجاب کے زیر اہتمام لیبر کنونشن کا انعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:46

پاکستان لیبر فیڈریشن پنجاب کے زیر اہتمام لیبر کنونشن کا انعقاد
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان لیبر فیڈریشن پنجاب کے زیر اہتمام لیبر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی تعاون یونیورسٹی آف چکوال کے چیف ایگزیکٹو چوہدری ہمایوں اسلم اور بلال اکبر سرپرست اعلیٰ پنجاب لیبر فیڈریشن نے کیا۔ اس موقع پر ملک محمد اقبال صدر پی ایل ایف پنجاب، شاہد سلیم ممبر مجلس عاملہ پنجاب، ملک اشتیاق نائب صدر پی ایل ایف پنجاب، جاوید نیازی پریس سیکرٹری پی ایل ایف،میڈم عطیہ سلیم چیئر پرسن پی ایل ایف پاکستان، آصف فصیح الدین وردگ صدر پی ایل ایف پاکستان، حاجی محمد سعید آرائیں فائونڈر سیکرٹری جنرل پی ایل ایف پاکستان، چوہدری ناصر صفدر چیئرمین پی ایل ایف ضلع چکوال، ملک ظفر اقبال صدر پی ایل ایف ضلع چکوال، سلیم احمد جھمٹ جنرل سیکرٹری پی ایل ایف چکوال، ناصر محمود نور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چکوال، قاضی فرخ رفیق چیف آرگنائزر پی ایل ایف ضلع چکوال، اور ترکی سے آئے ہوئے یوگر مفٹوگلو( UGUR MUFTUOGLU) انٹر نیشنل ریلیشن ایکسپرٹ آف میمرسن کنفیڈریشن اورممٹ ایمن ایسن(MEHMET EMIN ESEN) ڈپٹی پریذیڈنٹ آف میمرسن کنفڈریشن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کنونشن کا مقصد مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنا اور ہر ظالم کے خلاف ڈٹ جانا تھا، اس موقع پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر صورت مزدور کے حقوق کا تحفظ کریں گے ، مزدور اپنے آپ کو بالکل بھی تنہا نہ سمجھیں۔ اس موقع پر مقامی اہم شخصیات میں ملک اعجاز دی نالج سکول، نو منتخب کونسلر و چیف ایگزیکٹو دارارقم سکول چوہدری معین اکرم، چوہدری محمد صفدر چیف ایگزیٹو، دوریز بلوچ، ذاکر اعجاز حسین بھٹی کے علاوہ لیبر فیڈریشن کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں چوہدری بلال اکبر کی رہائشگاہ پر پرتکلف عصرانہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :