مضر صحت اور بغیر مہر کے گوشت فروخت کرنے والے قصاب کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:46

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) اوڈھروال چوک تھانہ صدر کے علاقہ میں مضر صحت اور بغیر مہر کے گوشت فروخت کرنے والے قصاب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حق نواز انچارج ویٹرنری ہسپتال چکوال نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ ملزم فاروق ولد محمد خان سکنہ ڈھکو اپنی دکان پر مضر صحت اور بغیر مہر کے باسی گوشت فروخت کر رہاتھا۔ سب انسپکٹر ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔