چوآسیدن شاہ میں جنرل مشتاق بیگ میموریل ہسپتال میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:46

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) شہزاد ملک ، صدر مسلم لیگ ن بحرین فلاح فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 18اور 19نومبر کو برگیڈئیر (ر) ظفر اقبال چوہدری نے چوآسیدن شاہ کے مقام پر جنرل مشتاق بیگ میموریل ہسپتال میں ایک فری بڑے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرایا ۔ اس میڈیکل کیمپ میں CMHراولپنڈی سے آئی سپیشلسٹ کی زیر نگرانی 8 رکنی ڈاکٹرز اور 12رکنی ٹیکنیشین کی ایک بڑی ٹیم نے دو دن ، رات دن فری کیمپ لگایا ۔

(جاری ہے)

جس میں تحصیل چوآسیدن شاہ کے علاوہ ضلع بھر سے دکھی ، نادار اور غریب بوڑھے مریضوں جن کی تعدا د 350تھی ۔ ان کو چیک کیا گیا اور جن میں سے 85مریضوں کا موقع پر آپریشن کرتے ہوئے فری آئی لینز بھی لگائے گئے ۔ یہ میڈیکل کیمپ برگیڈئیر (ر)ظفر اقبال چوہدری ہر چھ ماہ بعد لگواتے ہیں۔ جن سے ضلع بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں مریضوں کی انکھوں کا علاج معالجہ اور آپریشن اور لینز فری لگائے جاتے ہیں ۔ اب تک اس جگہ پر 806 زائد مریض اس فری میڈیکل کیمپ سے استعفادہ کر چکے ہیں ۔