ملک کے مختلف حصوں میں موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریاں متعارف کرانے کا منصوبہ تیار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیو سی ای) نے مانیٹرنگ میکنزم کی بہتری کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریاں(ایم ٹی ایل) متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں ایم ٹی ایل پہلے سے کام کررہی ہے جبکہ کارکردگی بڑھانے اور بہتر نتائج کے حصول کیلئے ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اس قسم کی ایم ٹی ایل متعارف کر دی جائینگی۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ پی ایس کیو سی اے کی تشکیل نو کی تجویز قومی کوالٹی پالیسی (این کیو پی)میں دی گئی تھی۔این کیو پی کی سمری اس وقت منظوری کیلئے کابینہ کے زیر غور ہے۔

متعلقہ عنوان :