وزیر اعلیٰ پنجاب کی گائیڈ لائن میں جلد محکمہ بلدیات کو دیگر سرکاری محکموں کے ماتھے کا جھومر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی، صوبے بھر کے تمام ٹائون آفیسرز کو ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام مین ہولوں پر ڈھکن لگا نے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ، نکمے اور کام نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ایسے افراد کی لسٹیں تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے

صو بائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ سے مختلف اضلاع سے آئے وفود کی ملاقات اور گفتگو

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) صو بائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ سے کل ان کے آفس میں مختلف اضلاع سے آئے وفود نے ملاقات کی اور انہیں وزارت ملنے پر مبارک باد دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گائیڈ لائن میں جلد محکمہ بلدیات کو دیگر سرکاری محکموں کے ماتھے کا جھومر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

محکمہ بلدیات کی ا ہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے دور رس نتائج پر حامل متعدد اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کے نکمے اور کام نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ایسے افراد کی لسٹیں تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ صوبے بھر کے تمام ٹائون آفیسرز کو ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام مین ہولوں پر ڈھکن لگا نے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جس ٹی ایم اونے حکم پرعمل در آمد کرنے میںحجت وحیل کا مظاہرہ کیا کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ اس تمام عمل کی نگرانی اور چیکنگ کے لئے وزیر بلدیات خود اچانک دورے کریں گے۔ تمام ٹی ایم اوز اپنی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، سیوریج کے بہتر نظام، سٹریٹ لائٹس کو بہتر حالت میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام ٹائونز میں ڈینگی کے خاتمہ بارے ہونے والے اقدامات بارے بھی رپورٹ طلب کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :