چولستانیوں کی مشکلات کو دور کرنے اور ان کو ہر قسم کی سہولیات کی فوری فراہمی کے لئے ترقیاتی سکیموں کا اجراء

چولستان میں 40 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے چولستان کی سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا چولستانی عوام کی امنگوں کے عین مطابق ترقیاتی منصوبے ریکارڈ مدت میں جلد از جلد مکمل کر لئے جائیں گے صوبائی وزیر کوآپریٹو و چیئرمین چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملک محمد اقبال چنڑکی وفد سے گفتگو

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو و چیئرمین چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ چولستانیوں کی مشکلات کو دور کرنے اور ان کو ہر قسم کی سہولیات کی فوری فراہمی کے لئے ترقیاتی سکیموں کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر چولستان میں 40 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے چولستان کی سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

اس سلسلے میںجلد عملی کاموں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اس امر کا اظہار انہوں نے کیمپ آفس میں چولستانیوں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ چولستان جنوبی پنجاب کا اہم ترین خطہ ہے جو ڈویژن بھر میں پھیلا ہو ہے۔چولستان بہاولپور ڈویژن کے تین اضلاع پر مشتمل وسیع علاقہ ہے۔وہاںکے مکینوں کو احساس کمتری سے نکا لنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔چولستان کے لوگوں کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز تک مہیا کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چولستانی عوام کی امنگوں کے عین مطابق ترقیاتی منصوبے ریکارڈ مدت میں جلد از جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :