پی اے ایف نے پہلی چیف آف ائیر سٹاف قومی کبڈی چیمپیئن شپ جیت لی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پی اے ایف نے واپڈا کوایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد48/36 پوائنٹس سے شکست دیکر پہلی چیف آف ائیر سٹاف قومی کبڈی چیمپیئن شپ جیت لی۔ یہ چیمپیئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ائیر مارشل اسدلودھی، وائس چیف آف ائیر سٹاف، پاکستان ائیر فورس مہمانِ خصوصی تھے۔

فائنل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا تاہم دفاعی چیمپیئن پاک فضائیہ کی ٹیم نے میچ کے دوسرے ہاف میں میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والوں اور رنرز اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ لالہ عبیداللہ اور وقاص جٹ ٹورنامنٹ کے بہترین ریڈرز اور وقاص رحیم گجر بہترین ڈیفنڈر قرار پائے۔

(جاری ہے)

یہ چیمپیئن شپ8 2نومبر 2016ء کو شروع ہوئی جس میں پورے ملک سی12 ٹیموں نے شرکت کی ۔

جن میں بلوچستان ، سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخواہ، پولیس، اسلام آباد ، ریلوے، واپڈا، پاک آرمی، سوئی گیس، پاک فضائیہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) شامل تھیں۔اور شائقین کی ایک بڑی تعداد ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے آتی رہی ۔ یہ بات بھی قابل ِذکر ہے کہ پاک فضائیہ نے پہلی مرتبہ قومی سطح پر چیف آف ائیر سٹاف کبڈی چیمپین شپ منعقد کروائی۔

متعلقہ عنوان :