مصطفی کمال نے پاکستان میں جمہو ریت کو’’ آمر یت ‘‘ کے مترادف قرار دیدیا

جمہو ریت ہر گلی محلے اور فورم پر نظر آنی چاہئے ‘اختلافات کو دشمنی میں نہیں بد لنا چاہتے ‘ہر پاکستانی کے دوازے پر جائیں گے ‘وزراء اعلی کے میئرز کے ساتھ اپنی ٹیم بنانی چاہیے ‘کسی ظالم سے ڈرنے کی بجائے اس کا مقابلہ کر نا چاہیے ‘ کچھ لوگ ایک شخص کی ناجائز باتیں پتہ ہونے کے باوجود اس کو خد امانتے ہیں ‘ہمار ی جماعت کا مشرف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ‘ سانحہ بلدیہ کے دنوں میں رحمان بھولا ایم کیو ایم بلدیہ ٹائون کا سیکٹر انچارج تھا ،اس کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،رکنیت فارم کوئی بھی بھرسکتا ہے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:32

مصطفی کمال نے پاکستان میں جمہو ریت کو’’ آمر یت ‘‘ کے مترادف قرار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے پاکستان میں جمہو ریت کو’’ آمر یت ‘‘جیسا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جمہو ریت ہر گلی محلے اور فورم پر نظر آنی چاہیے ‘اختلافات کو دشمنی میں نہیں بد لنا چاہتے ‘ہر پاکستانی کے دوازے پر جائیں گے ‘وزراء اعلی کے میئرز کے ساتھ اپنی ٹیم بنانی چاہیے ‘کسی ظالم سے ڈرنے کی بجائے اس کا مقابلہ کر نا چاہیے ‘حق اورسچ کیلئے کھڑے ہونیوالوں کی اللہ مدد کر تا ہے ‘کچھ لوگ ایک شخص کی ناجائز باتیں پتہ ہونے کے باوجود اس کو خد امانتے ہیں ‘ہمار ی جماعت کا پرویز مشرف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ‘جب سانحہ بلدیہ ہوا رحمان بھولا اس وقت ایم کیو ایم بلدیہ ٹان کا سیکٹر انچارج تھا اس کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق ہے پارٹی کا رکنیت فارم کوئی بھی بھرسکتا ہے ‘لاہور میں پی ایس پی مضبوط ہو رہی ہے ہم تنظیمی دورے پر لاہور آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لاہور آمد کے بعد ایئر پورٹ پر رضا ہارون کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ انٹر پول کے ذریعے گر فتار ہونیوالے رحمن بھولاکبھی ہماری جماعت کاحصہ نہیں رہاوہ بیرون ملک سے گرفتار ہواہے پاک سر زمین پارٹی میں کوئی کھلے عام شامل نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کامیئر تھاتواس شہرکی مثالیں دی جاتی تھیںاور اگر اب بھی میں کراچی کا میئر ہوتا تو کچرا جمع ہی نہیں ہونے دیتا مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ہم اپنے اختلافات کودشمنی میں تبدیل نہیں کریں گے،جس نے ہماری بات نہیں مانی وہ ہمارے لیے قابل احترام ہوگا‘پاکستان میں بلدیاتی اداروں کوبااختیاربنایاجائے ۔

کسی پاکستانی کومشکل درپیش ہوتواس کیلئے آوازاٹھائیں گے۔مصطفی کمال نے پنجاب اورپاکستان کے شہریوں کی محبت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے شہریوں کی محبت کی وجہ سے یہاں آیا۔ ایئرپورٹ پر پی ایس پی کے کارکنوں نے انکا بھرپو ر استقبال کیا اور پھو ل بھی نچھاور کیے ، کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے آج پنجاب کے 26 اضلاع میں ہماری پارٹی کی تنظیم کا کام مکمل ہو چکا ۔

ایک سوال کے جواب میں مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں جمہو ریت بھی آمر یت جیسی ہوتی ہے جمہو ریت صرف نام ہی ہر گلی محلے میں جمہو ریت آنی چاہیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ہمیرے پاس پیسے اور نہ ہی میں جا گیر دارہوں میری پارٹی میں شامل ہونیوالے کسی عہدے کے خواہش مند نہیں اور ملک میںحق کی آواز اٹھانے کیلئے وزیر اعظم یا وزیر اعلی ہونا ضرور ی نہیں ۔