جنرل قمر جاوید باجودہ سیاسی عزائم سے پاک آرمی چیف ہیں‘ نثار کھوڑو

نیشنل ایکشن پلان کا دائرہ کار صرف سندھ تک محدود ہے‘جنوبی پنجاب میں آج بھی پنجابی طالبان کی پناہ گاہیں موجود ہیں‘قطری شہزادے سے پاناما لیکس نندی پور پروجیکٹ کیلئے کچھ مانگ لیتے‘جو شخص بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھا ہے اسکے بارے میں بات کر نے کا کیا فائدہ ‘ جمہوریت کی مضبوطی سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے‘بینظیر بھٹو کا قتل سب سے بڑا سیاسی قتل ہے ‘سی پیک منصوبے پر وفاق چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور نہیں کررہی‘ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی سینیٹر اعجاز راوروقار مہدی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجودہ سیاسی عزائم سے پاک آرمی چیف ہیں‘جمہوریت کی مضبوطی سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے‘بینظیر بھٹو کا قتل سب سے بڑا سیاسی قتل ہے ‘سی پیک منصوبے پر وفاق چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور نہیں کرہی‘نیشنل ایکشن پلان کا دائرہ کار صرف سندھ تک محدود ہے‘جنوبی پنجاب میں آج بھی پنجابی طالبان کی پناہ گاہیں موجود ہیں‘قطری شہزادے سے پاناما لیکس نندی پور پروجیکٹ کیلئے کچھ مانگ لیتے‘جو شخص بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھا ہے اسکے بارے میں بات کر نے کا کیا فائدہ ۔

وہ ہفتے کے روز لاہور پر یس کلب میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعجاز راور سیکرٹری جنرل سندھ وقار مہدی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہا نواز حکومت نے سی پیک کا ایک حصہ میٹرو ٹرین پر لگا دیا ہے کراچی لاہور سے پانچ گناہ بڑا شہر ہے اس میں سرکلر ریلوے بنا دیتے تو کیا ہی بہتر ہوتاوفاق کی جانب سے سندھ کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے این ایف سی ایواڈ 2015سے نہیں دیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا بینظیر بھٹو کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کرایا گیا ۔بلاول بھٹو بھی اپنی والدہ کی طرح ہر قسم کے خطرے کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘بینظیر بھٹو کا قتل پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا سیاسی قتل تھا ۔پیپلزپارٹی میں آج بھی بی بی کی سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سندھ حکومت نے جبری مذہب کی تبدیلی کا قانون اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پاس کیا ہے غیر مذہب کے لوگوں کی بچیوں کو اٹھا کر گھروں میں لے جائو اور پھر ان کو مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا جائے اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔

سندھ اسمبلی اس سے پہلے بھی کم عمری کی شادیوں کا بل منظور کرچکی ہے ۔جبکہ پنجاب میں اقلیتیں خود کو سب سے زیادہ غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں یہاں آئے روز اقلیتوں کے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا نیشنل ایکشن پلان کو صرف سندھ اور کراچی تک محدود کردیا گیا ہے ۔بلاول بھٹو کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں نیشنل ایکشن پلان سندھ کے خلاف بنایا گیا ہے ۔اس پلان کا نفاذ پنجاب پر نہیں کیا جارہا ہے جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں پنجابی طالبان اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا پاکستان آرمی کے نئے آرمی چیف سیاسی عزائم سے پاک ہیں ۔کسی بھی آرمی چیف کے سیاسی عزائم نہیں ہونے چاہیے ۔پاکستان کا روشن مستقبل پاکستان میں مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔