اٹک شہر کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں‘ شکیل احمد اعوان

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:32

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن اٹک شہر کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئی36 ٹیوب ویل دن رات کام کر رہے ہیں یہ بات ایکسین ٹی ایم اے شکیل احمد اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے اٹک کی حدود میں 14000واٹرکنکشن لگے ہوئے ہیں اور تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے اور اسے ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ماہانہ 120فی کنکشن بل ادا کرنا ہوتا ہے، جس کے عوض پورا مہینہ پانی کی بلا تعطل فراہمی کی جاتی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صرف 60 فیصد لوگ پانی کا بل بروقت ادا کر رہے ہیں جبکہ لوگوں کی سہولت کے لئے کمپوٹرائز بل دیئے جا رہے ہیں جو کہ بینک آف پنجاب میں جمع کئے جاتے ہیں لوگوں کو چاہئے کہ بروقت بل جمع کروائیں تاکہ صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ چلتا رہے اسی سے ٹی ایم اے کے ملازمین کوتنخواہیں دی جاتی ہیں، وصولیاں نہ ہونے سے اکثر ملازمین کی تنخواہیں رک جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :