سالڈ ویسٹ کو مستقل ٹھکانے لگانے کے لئے ایک جامع اور مکمل منصوبہ کے انتظامات کئے جائیں‘ رانا اکبر حیات

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:32

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے تمام ٹی ایم اوز کو حکم دیا ہے کہ وہ سالڈ ویسٹ کو مستقل ٹھکانے لگانے کے لئے ایک جامع اور مکمل منصوبہ بنا کر فوری طور پر ڈی سی او آفس میں جمع کروایا جائے تاکہ اس سلسلے میں انتظامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کو شہروں سے ہٹا کر ایسی جگہ ٹھکانے لگایا جائے گا جس سے شہروں کی صفائی کو مستقبل طور پر یقینی بنایا جائے۔