وقت آ گیا ہے کہ ملک کی بقاء و سلامتی کے لیے تمام ادارے ساتھ مل کر کام کریں‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:30

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی ہدایات کی روشنی میں ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات جو کہ رول آف لاء کے عنوان سے پنجاب بھر میں منعقد کی گئیں، اٹک میں ان تقریبات کا اختتام ہو گیا، اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اٹک سہیل ناصر نے اٹک میڈیا کی کوریج کے حوالے سے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے انکے عزاز میں پر تکلف ریفریشمنٹ کا انتظام کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسینئر سول جج اٹک راجہ جہانزیب اختر ،ایڈیشنل سیشن ججز راجہ امجد اقبال،چوہدری محمد اسلام،میڈیم شبانہ رسالت ،سول ججز محترمہ کرن جہانگیر،ریحانہ کوثر،سدرة النساء اور نوشین زرتاج کے علاوہ میڈیا کے کثیر تعداد بھی موجود تھی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک نے فعال صحافیوں میں انکی خدمات کے سلسلہ میں میڈل اور تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ملک کی بقاء و سلامتی کے لیے تمام ادارے ساتھ مل کر کام کریں میڈیا ہمارے ملک کا چوتھا ستون ہے جن مشکل حالات میں میڈیا اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے وہ قابل تحسین ہیں اور میڈیا نے اپنی صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا نے اپنے قلم کے زور سے حق کا ساتھ دیا مظلوم کی آواز بلند کی اور عوام پر ہونے والے مظالم کو ایوانوں تک پہنچایا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل ناصر نے کہا ہے کہ صحافی معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے اور مثبت صحافت کے ذریعے عوام اور انتظامیہ کے مابین رابطہ میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس موقع پر سینئر سول جج اٹک راجہ جہانزیب اختر نے بھی صحافیوں کی خدمات کو سراہا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔