ضلع کونسل چکوال کی مخصوص نشستوں پرکامیاب ہونے والے امیدواروں نے حلف اٹھا لیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ضلع کونسل چکوال اور چھ میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں نے ہفتہ کو حلف اٹھا لیا۔ اس طرح 71یونین کونسلوں میں بھی مختلف مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں نے حلف اٹھا لیا۔ اس طرح بلدیاتی اداروں میں تمام ممبران کی گنتی مکمل ہوگئی اور 22دسمبر کو پولنگ کیلئے تمام بلدیاتی ادارے مکمل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ضلع کونسل کے ریٹرننگ آفیسر عاصم جاوید ہاشمی نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے امیدواروںامیر بیگم، نسیم اختر، ثریا بیگم، نیر فیاض، ثمینہ خضر، غلام زہرہ، کلثوم اختر،غزالہ کوثر، عنصر یاسمین، حمیرہ محمود، ظل ہما، سعدیہ اکرام، شائستہ خانم، غزالہ پروین، چوہدری حسیب تصور منہاس، یوتھ ممبر، امجد بشیر مرزا ایڈووکیٹ ٹیکنو کریٹ، محمدعرفان کسان، ملک اقرار حیدر، محمد سلیم رضا، امجد اقبال اقلیتی ممبر، فرخ سیار، سلیم اختر، روندر کمار سے حلف لیا۔

جبکہ میونسپل کمیٹی چکوال کے نو منتخب ممبران سے صابر بھٹی نے حلف لیا ان مبران میں انیق افتخار ، سلطان سکندر، خواجہ خاور حنیف ، سلامت مسیح، آصف مسیح،جویریہ عبدالرئوف، عالیہ یاسمین، غلام فاطمہ، گلشن نساء، صفیہ اقبال شامل ہیں۔