میرپورخاص ،خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پرریلی نکالی گئی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:30

میرپور خاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) خصوصی بچوں کے بھی عام انسانوں جیسے حقوق ہوتے ہیں مگر انہیں معذور سمجھ کر جھٹلایا جاتا ہے جو بڑی نا انصافی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مہران اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے ڈائریکٹر عبدالحمید ڈاھانی نے مہران اسپیشل ایجوکیشن سینٹر اور گورنمنٹ سروس سینٹر فار اسپیشل ایجوکیشن کی جانب سے خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر بلدیہ کمپلیکس سے میرپورخاص پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

ریلی میں خصوصی بچوں کے علاوہ اساتذہ اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں خصوصی بچوں کے بنیادی حقوق، معاشرتی طور پر خصوصی توجہ دینے جسے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ عبدالحمید ڈاھانی نے مزید کہا کہ دنیا میں ہر سال 3دسمبر خصوصی بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد خصوصی بچوںسے اظہار یکجہتی ، بنیادی حقوق دینے اور خصوصی توجہ دیناہے ۔انہوںنے مزید کہا خصوصی بچوں کی خدمت کرنا بھی بڑی عبادت ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر امان اللہ ساند ، اساتذہ اور اور خصوصی بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔