صوبہ بھر کے تمام ٹائون آفیسرز کو ایک ہفتہ میں مین ہولز پر ڈھکن لگا نے کی ہدایت کر دی ہے،صوبائی وزیر بلدیات

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:29

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)صو بائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ سے ان کے آفس میں مختلف اضلاع سے آئے وفود نے ملاقات کی اور انہیں وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گائیڈ لائن میں جلد محکمہ بلدیات کو دیگر سرکاری محکموں کے ماتھے کا جھومر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

محکمہ بلدیات کی ا ہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے دور رس نتائج پر حامل متعدد اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کے نکمے اور کام نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ایسے افراد کی لسٹیں تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ صوبے بھر کے تمام ٹائون آفیسرز کو ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام مین ہولز پر ڈھکن لگا نے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں،جس ٹی ایم اونے حکم پرعملدر آمد کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا اس کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ،وزیر بلدیات نے کہا کہ وہ خود اس تمام عمل کی نگرانی اور چیکنگ اچانک دورے کر کے کریں گے۔

(جاری ہے)

تمام ٹی ایم اوز اپنی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، سیوریج کے بہتر نظام، سٹریٹ لائٹس کو بہتر حالت میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام ٹائونز میں ڈینگی کے خاتمہ بارے ہونے والے اقدامات بارے بھی رپورٹ طلب کی جا رہی ہے۔