کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے چار کمیٹیاں تشکیل

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:29

سرگودھا۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) بورڈ آف ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی سرگودہا ڈویژن نے کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اس کی افادیت کو موثر بنانے کیلئے چار کمیٹیاں تشکیل دینے اور ان کی حدود قیود اور شرائط مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کمیٹیوں میں کمشنر سرگودہا کی سربراہی میں ایگزیکٹو کمیٹی ، ایڈیشنل جنرل ملک ضیاء اللہ کی نگرانی میں ڈویژنل سپروائزری کمیٹی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرز کی سرپرستی میں ڈسٹر کٹ سپروائزری کمیٹی جبکہ مالی امور کی شفافیت اور ریکوری کیلئے پروکیورمنٹ فنانس کمیٹی شامل ہیں۔

اس امر کا فیصلہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر و کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دیگر شرکاء میں ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز ، ایم ڈی ڈویژنل کیٹل ماکیٹ منیجمنٹ کمپنی ڈاکٹر افتاب احمد ، جی ایم عبدالرحمن، ایڈیشنل کمشنر جنرل ملک ضیاء اللہ ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری الیاس ، ڈائریکٹر کالجز ، رانا محبوب ، میانوالی و بھکر کے ڈی سی اوز، ایڈشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ( آن میڈیا لنک)خوشاب ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکڑسرگودہا محمد ذوالقرنین ودیگر متعلقین شامل تھے۔

کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے کہا کہ کمپنی کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپنی کے ایم ڈی کو کمپنی کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام معاملات شفافیت سے چلائے جائیں ۔ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ کمپنی کے مالی و دیگر امور کی نگرانی ضلعی سپروائزری کمیٹیوں کے سپرد کی جائے جبکہ کمپنی کے ملازمین کیلئے اہداف مقرر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ، ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کمپنی بنانے کا مقصد مارکیٹ کمیٹیوں کو عوامی خواہشات کے مطابق بنائے ۔

ان سے زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنے اور عوام کو بھر پور سہولیات فراہم کرناہیں۔ اور ان مقاصد کا حصول بورڈ کے فرائض میں شامل ہیں۔ انہوں نے ڈویژن کی مارکیٹ کمپنیوں میںسہولیات کو بہتر بنانے اور کمپنی کے مقرر اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمپنی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ، اخراجات اور آمدنی کا تقابلی جائزہ سمیت دیگر امورکا جائزہ لیا جائے گا۔

بورڈ نے کمپنی اسٹاف کی بھرتی ، گارڈز کی تعیناتی سمیت دیگر امور کے اشتہارات آئندہ چار روز میں شائع کروانے کی ہدایت کی۔ اجلاس نے کمپنی اسٹاف کو کارکردگی کی بنیاد پراعزازیہ دینے کی بھی منظوری دی جبکہ مارکیٹ کمیٹیوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مشینری کی خرید پر ایک لاکھ 96ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی جبکہ سیکورٹی گارڈز کی تعینات کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی منظور شدہ ایجنسیوں سے سیکیورٹی خدمات کے ٹینڈر حاصل کرنے اور آئندہ اجلاس میں موازنہ رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :