سرگودھا میں13وارداتوں میں گھر ، پٹر ول پمپ اور 2دکانوں کا صفایا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:29

سرگودھا۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)ڈکیتی و چوری کی و ارداتوں کے دوران بونگہ سرخرو کر رہائشی سرفراز کے گھر میں گھس کر پانچ افراد نے اسلحہ کے زور پر چار لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا ۔ 28جنوبی کے نصر اقبال کے ڈیرہ سے آٹھ مسلح افراد نے دس لاکھ روپے مالیت کے مویشی کھول لئے ۔

(جاری ہے)

کوٹ میانہ کے قریب تین نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر امجد حسین سے نقدی و موبائل اور اہم دستاو یزات جبکہ چیمہ کالونی میں ایک پمپ کے کیشیر عنصر سے مسلح شخص 75ہزار روپے کی نقدی چھین کر لے گئے ۔

واڈھی کے رہائشی عمر فاروق ، سلانوالی کے رمضان کی دکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹائرو دیگر سامان ،محب پور سے محمد اصغر ، خوشاب روڈ سے اسلم حیات ، بلاک نمبر 23سے عمر نعیم ، یونیورسٹی روڈ سے محمد خان ، نواحی رحمان پورہ سے عابد حسین کی موٹر سائیکلیں ، 2جنوبی کے محمد افضل اور خضر حیات کے ڈیروں سے بھاری مالیت کے مویشی چوری کرلئے گئے ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔