ہوٹلز مالکان نے غیر معیاری کھانوں کی فروخت کا دھندہ ایک بار پھر شروع کردیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:29

سرگودھا۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)سرگودھا کے مختلف ہوٹلز مالکان نے غیر معیاری کھانوں کی فروخت کا دھندہ ایک بار پھر شروع کردیا جبکہ غیر معیاری کھانوں کیساتھ ساتھ صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث لوگ مضر صحت کھانا کھانے پر مجبور ہیں قبل ازیں دو ماہ قبل انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل مالکان اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کیساتھ ساتھ دودھ فروشوں کیساتھ کریک ڈائون کا سلسلہ شروع کیا گیا تو ہوٹلوں پر صفائی کا انتظام نہ صرف بہتر ہوا بلکہ معیاری اشیاء کی فراہمی میں بہتری آئی دودھ میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی مگر جونہی انتظامیہ کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ ختم ہوا ایک بار پھر غیر معیاری کھانے ‘ صفائی کے ناقص انتظام‘ مضر صحت دودھ اور دیگر اشیاء کی فروخت کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث لوگوں کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں آرہی انتظامیہ فوری طور پر چھاپوں کا سلسلہ فوری شروع کرے۔