پی ایچ اے کا قیام شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بن رہاہے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:26

سرگودھا۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)کمشنر سرگودہا ندیم محبوب نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA ) کو پارکس ‘ چوکوں او رسڑکوں کی تزئین وآرائش کیلئے جاری منصوبوں کی رفتار کو تیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایچ اے کا قیام شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بن رہاہے ۔ اس وقت پی ایچ اے کے زیر اہتمام 85 لاکھ روپے کے اخراجات سے نو منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

انہوں نے پی ایچ اے کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے شہر کی خوبصورتی کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پی ایچ اے کے زیر اہتمام مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر کمشنر کے ہمراہ ڈی جی پی ایچ اے /ڈی سی او دانش افضال ‘ اے ڈی سی /ڈائریکٹر پی ایچ اے محمد ذوالقرنین لنگڑیال ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اقبال گھنجیرہ ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے میاں طاہر جمیل ‘ ٹی ایم او رانا جمیل اختر اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ٹاہلی چوک نیو سٹیلائٹ ٹاؤن پارک اور چوک کے علاوہ عید گاہ ‘ کلمہ چوک ‘ جیل روڈ اور کچہری روڈ پر ہونے والے کام کا معائنہ کیا او رکام کی کوالٹی او ررفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی ایچ اے حکام کو شاباش دی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اقبال گھنجیرہ نے کمشنر اور ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ٹاہلی چوک نیوسٹیلائٹ ٹاؤن پارک کی تزئین وآرائش پر دس لاکھ روپے کے اخراجات سے سیکورٹی کیلئے گارڈ روم کی تعمیر کے علاوہ پارک میںلینڈ سکیپنگ اور پودے لگائے جارہے ہیں ۔

کمپنی باغ میں پچاس لاکھ روپے کے بجٹ سے لینڈ سکیپنگ ‘ کارپارکنگ او رنرسری کاقیام عمل میں لایا جارہاہے ۔ اسی طرح عید گاہ کی تزئین وآرائش پر پندرہ لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جس سے عید گاہ میں دو کنوپی ‘ واش رومز کی مرمت ‘ بچوںکیلئے جھولے ‘ فوارہ کو فنکشنل کرنے اور لائٹس کی بحالی کے علاوہ لینڈ سکیپنگ کی جائے گی۔ انہوںنے مزید بتایا کہ کلمہ چوک کی بہتری او رخوبصورتی پر پانچ لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیںجس سے پودا جات او رموسمی پھول لگانے کے علاوہ دیگر تزئین وآرائش کی جا رہی ہے اسی طرح کچہری روڈ اور جیل روڈ پر گرین بیلٹ کیلئے پانچ لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جس سے ان پارکس او رروڈز کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور شہر یوں کو خوبصورت تفریحی ماحول میسر ہو گا۔

(م ش ل/س ص)