جامعہ کراچی، انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن یونیسکو کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی اجلاس

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آفس سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن یونیسکو کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی سائنرجی اجلاس بعنوان: ’’ نمکیاتی وسائل کے پائیدار استعمال: اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف خصوصاً متبادل توانائی کے ذرائع کی روشنی میں ‘‘ کی افتتاحی تقریب بروز پیر05 دسمبر2016 ء کو صبح 10:00 بجے انسٹی ٹیوٹ ہذا میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کریں گے جبکہ پاکستان میں یونیسکو کے نمائندے ویبک جنسن مہمان اعزازی ہوں گے۔انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوفائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی بانی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوفائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کلمات تشکر اداکریں گے۔

متعلقہ عنوان :