مالی سال 2016.17 کاایک ارب 33کروڑ 50لاکھ روپے کامختص بجٹ منظور کرلیاگیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:26

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) میونسپل کارپوریشن خضدار کا بجٹ اجلاس مالی سال 2016.17 زیر صدارت ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن خضدارمفتی عبدالقادر شاہوانی منعقد ہوا ۔بجٹ اجلاس میئر میونسپل کارپوریشن میر عبدالرحیم کرد نے پیش کی مالی سال 2016.17 بجٹ کا کل حجم ایک ارب 33کروڑ 50لاکھ روپے مختص کی گئی تھی پیش کردہ بجٹ کو ممبران نے کثرت رائے سے منظور کرلیا بجٹ مسودہ کے مطابق پی سی سی اسٹریٹ اینڈ ٹف ٹائلز16کروڑبرائے اسٹریٹ لائٹس 2کروڑ تعمیر نالیاں 31 کروڑ ،خرید ی گئی .ڈسٹ بین دو کروڑ ،واٹرسپلائی اسکیمات کے لیئے 2 کروڑ 50لاکھ فیملی پارک کیلئے 4کروڑ فائر برگیڈ کی خریداری کیلئے 2کروڑ روپے اسٹریٹ لائٹس کے لیئے 4کروڑ اور توسیع مین نالہ ذرعی بنک تا کھٹان ندی کے علاوہ شہر میں مختلف ترقیاتی شعبوں کی ترقیاتی اسکیمات بھی شامل ہیںجب کہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لیئے 4کروڑ `3 لالکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے 5 کروڑ 8لاکھ روپے کا مراسلہ ملنے پر ممبران سے اسکیموں کی تجاویز بھی فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی . بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی میئر مفتی عبدالقادر شاہوانی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ممبران کی جانب سے شہری مسائل کے حل میں دلچسپی باعث اطمینان ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی اہمیت اپنی جگہ مصدقہ ہے ممبران میونسپل کارپوریشن کو ملنے والی فنڈز کو اجتماعی نوعیت کی اسکیموں پر خرچ کی جائے اور ایسی اسکیموں کی تجاویز پیش کریں جو خالصتا اجتماعی ہوں قبل ازیں میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد نے مالی سال 2016 اور2017کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شروع دن سے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کا بنیاد ہی نہیں رکھا اور نہ ہم نے کبھی تمیز کیا اس کی واضح ثبوت یہ ہے کہ ہمیں جو بھی فنڈز ملے ہم نے بلا تخصیص تمام ممبران میں تقسیم کی انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی اور آئندہ بھی ہماری کوشش ہوگی کہ عوام الناس کی بھرپور خدمت کریں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جن اسکیمات کی ایوان نے منظوری دی ہے ان اسکیموں کی تکمیل سے شہر کی رونق میں نمایاں اضافہ ہوگا اور شہریوں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اجلاس سے ممبر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحمان زہری ،عبدالصمد کرد،سردار عزیز محمد عمرانی ،رئیس بشیر احمد مینگل ،حافظ حمید اللہ مینگل ، حزب اختلاف کے ممبر ڈاکٹر محمد بخش مینگل ،حاجی جاوید سوز اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور تجاویز پیش کئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ان کے تجاویز پر غور کیا گیا ۔اور تجاویز کی روشنی میں فیصلے دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :