جامشورو، ثقافتی پروگرام میں شرکت کیلئے جانیوالی ہائی سکول کی بس الٹ گئی،طالبعلم جاں بحق ،30زخمی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:26

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) ثقافتی پروگرام میں شرکت کے لئے جانے والی ہائی اسکول کی بس الٹ گئی نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق 30سے زائد زخمی بچے ٹیچرز کئی گھنٹوں تک بس میں پھنسے رہے مقامی افراد نے مدد کی تفصیلات کے مطابق تعلقہ مانجھند انڈس ہائی وے تارو شاہ سے کراچی کلچر ڈے کے مختلف پروگراموں اور تفریح کے لئے جانے والی تارو شاہ ہائی اسکول کی بس تیز رفتاری میں ٹائی راڈ ٹوڈ جانے کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس سڑک سے نیچے الٹی ہو کر گر گئی جس کے سبب بس میں سوار اسکول کے بچے خواتین و مرد ٹیچرز بس میں بری طرح پھنس گئے حادثے کے بعد مقامی افراد کی ایک بہت بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور بچوں اور استادوں کو بس سے نکالنا شروع کیا حادثے کے سبب تارو شاہ رہائشی اور ہائی اسکول کے نویں جماعت کے شاگرد واجد علی عالمانی موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ 30سے زائد خواتین و مرد استاد سمیت بچے زخمی ہو گئے جن میں دلاور ،شہزور ،مرتبہ ،سھتو مھینہ ،محمد موسیٰ میمن ،اسد شاہ ،فرخندہ ،ماروی ،شاہدہ ،بانو ،سمیر ،حسن علی ،سراج منگی ،سمیت دیگر شامل ہے بس الٹنے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریکٹر طلب کر کے بس کو سیدھا کیا اور پھنسے ہوئے افراد کو نکال کر تعلقہ اسپتال مانجھند منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ حادثے کے بعد پولیس نے پہنچکر تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق حادثہ بس کی ٹائی راڈ توڈنے کے سبب پیش آیا جبکہ بس بچے اور ٹیچرزکو لیکر سیرو تفریح کے لئے کراچی جا رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :