ْاحتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوکراچی احتساب عدالت میں چائینہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزم منہاج قاضی اور دیگر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان نے چائنہ کٹنگ کی زمین پر عریشہ بنگلوز کی اسکیم متعارف کرائی ہے لیکن آلاٹیز کو قبضہ نہیں دیا جبکہ شہریوں سے 32 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا۔

عدالت میں ملزمان کی جانب سے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے مکمل دستاویزات فراہم نہیںکی گئی ہیں۔جبکہ دو ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے ملزم منہاج قاضی پر سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔