سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف 5 ارب سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف 5 ارب سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوکراچی احتساب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف غیر قانونی طور پر سرکاری اشتہارات کی مد میں5 ارب سے زائد کرپشن سے متعلق نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 26 دسمبر تک توسیع کی ہے ۔شرجیل میمن پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے خلاف کوئی فیصلہ نہ کیا جائے۔ عدالت میں شریک ملزمان محمد حنیف، عاصم عامر اورانعام اکبر کی جانب سے یکم اکتوبر 2016 کو جو انکی گرفتاری لے لئے وارنٹ جاری کئے گئے تھے ۔انہیں واپس لینے کی استدعا کی گئی۔ جسے عدالت نے آئندہ سماعت تک کے لئے ملتوی کر دیا۔ جبکہ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :