کراچی، دہشت گردوں کو علاج معالجہ کیس کی سماعت ڈاکٹر عاصم کی عدم پیشی کے باعث7 جنوری تک ملتوی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) انسدادہشتگردی کی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج و معالجہ کو سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ڈاکٹر عاصم کی عدم پیشی کے باعث7 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ ہفتہ کوکراچی انسدادہشتگردی کی عدالت میں دہشتگردوں کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں کراچی مئیر وسیم اختر روف صدیقی قادر پٹیل عثمان معظم اور انیس قائمخانی پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں سماعت کے دوران انیس قائم خانی کی جانب سے عمرہ پر جانے سے متعلق درخواست دی گئی۔عدالت نے انیس قائمخانی کو 20 لاکھ زرضمانت رکھوانے پر عمرہ پر جانے کی درخواست منظور کر لی ہے۔ جبکہ دوسری جانب وسیم اختر کی جانب سے حاضری سے استثنی سے متعلق درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے وسیم اختر کو حاضری سے استثنی دے دیا ہے۔ عدالت میں ڈاکٹر عاصم پیش نہ ہو سکے وکلا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم احتساب عدالت میں ہیں اس لئے انہیں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی عدم پیشی کے باعث سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے علاج و معالجہ کے کیس میں تمام ملزمان ضمانتوں پر رہا ہیں۔