میئر کراچی نے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں مریضوں کے لئے آکسیجن اور تھیلیم سہولیات کی شدید کمی کا نوٹس لے لیا
ہسپتال کی روزمرہ ضروریات کیلئے فنڈز کے بروقت اجراء کو یقینی بنایا جائے ،جمع کرائے گئے بلوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جانی چاہئے،وسیم اختر
ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:23
(جاری ہے)
ایگزیکٹو ڈائریکٹر KIHD نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز 150 بستروں پر مشتمل اسپتال ہے جہاں مزید 100 بیڈ پر مشتمل وارڈ، نرسنگ اسکول اور ایڈمنسٹریشن بلاک بھی باقیماندہ معمولی کاموں کی تکمیل کے بعد افتتاح کے لئے تیار ہوچکے ہیں۔
ادارے کی مالی صورتحال کے متعلق انہوں نے بتایا کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے پاس 232 ملین روپے کے اینڈومنٹ فنڈ سمیت 274 ملین روپے کے فنڈز موجود ہیں تاہم بائی لاز کے تحت یہ انویسٹمنٹ کے سوا دیگر مقاصد کے لئے استعمال نہیں کئے جاسکتے۔ البتہ اس فکسڈ ڈپازٹ کا منافع دیگر دستیاب فنڈز کے ساتھ اسپتال کی بہتری کے لئے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر بجٹ نے بتایا کے ایم سی کے مختلف محکموں اور اداروں میں مالیاتی نظم و ضبط کے لئے میئر کراچی اختیارات تفویض کرسکتے ہیں جس پر میئر کراچی نے مشیر مالیات کو ہدایت کی کہ کے ایم سی کے زیرانتظام اسپتالوں، محکموں اور دیگر اداروں کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے مالیاتی اختیارات کی تفویض کے لئے جلدا ز جلد اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے محکمہ مالیات کو یہ ہدایت بھی کہ اسپتال کی روزمرہ ضروریات کے لئے فنڈز کے بروقت اجراء کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے جمع کرائے گئے بلوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جانی چاہئے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی گورننگ باڈی کی فوری تشکیل کے لئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ، انہوں نے کہا کہ اسپتال کے نئے وارڈ، اینجیوپلاسٹی، سرجری، کیتھ لیب کو بہتر طور پر چلانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں اور اس حوالے سے KIHD کی فوری ضروریات پر کارروائی کے ایم سی کے دیگر اسپتالوں کے معاملات سے علیحدہ ہونی چاہئے۔ میئر کراچی نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے بلدیہ کراچی کے لئے قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ CCU ، کارڈیک سرجری برائے اطفال اور دیگر وارڈز کے قیام سے یہ ادارہ مزید موثر انداز میں شہریں کی خدمت کرسکے گا۔ انہوں نے ادارے کو درکار فنڈز کی فراہمی کے لئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے وسعتی کاموں کو فوری شروع کرنے اور فنڈز ضائع ہونے سے بچانے کے لئے جلد از جلد اسٹاف کی رہائش گاہوں کو خالی کرایا جائے اور وہاں مقیم عملے کی فہرست مہیا کی جائے۔ میئر کراچی نے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کو ہدایت کی کہ سابقہ سینئر ڈائریکٹر M&Hسے رابطہ کرکے 144 زائد المیعاد اسسٹنٹس کی واپسی کے لئے کہا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں ادویات اور آلات کی فراہمی کے لئے درکار گرانٹ کی سمری پر فوری کارروائی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.