بلاول کے سیاست میں متحرک ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں، سینیٹر سعید غنی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:22

بلاول کے سیاست میں متحرک ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے مخالفین بوکھلاہٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سیاست میں متحرک ہونے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات آراوز کے انتخابات تھے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ملک اسحاق اور کے پی کے میں حکیم اللہ محسود انتخابات کے نگران تھے جنہو نے بندوق کے زور پر انتخابات چوری کئے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہمارا مقابلہ شدت پسندوں کے حامیوں سے ہوگا۔ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن صرف سندھ میں ہورہا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں نہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا مک مکا کیا ہوا ہے اس لئے پی ٹی آئی، قومی اسمبلی کے بائیکاٹ کا ڈرامہ کرکے نواز لیگ کو من مانی کرنے کا موقع دے رہی ہے اور ہر قدم پر نواز شریف کو ریلیف دلاتی آئی ہے۔