سند ھ اسمبلی میں متنازعہ بل پاس ہو نے پر ہم نے آواز اٹھائی ہے ‘اب دیگر اسلامی جماعتو ں کا بھی حق بنتا ہے کہ وہ اس متنازعہ بل کو واپس کر نے پر مجبور کریں

جمعیت علماء اسلام (س) گروپ کے صو بائی امیر مولانا یو سف شاہ کی بات چیت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:22

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام (س) گروپ کے صو بائی امیر مولانا یو سف شاہ نے کہا ہے کہ سند ھ اسمبلی میں متنازعہ بل پاس ہو نے پر ہم نے آواز اٹھائی ہے اب دیگر اسلامی جماعتو ں کا بھی حق بنتا ہے کہ وہ اس متنازعہ بل کو واپس کر نے پر مجبور کریں ان خیا لات کا اظہارجمعیت علماء اسلام (س) صو با ئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عثما ن خان دو تانی سے فون پر بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام (س) کے سر برا ہ مولانا سمیع الحق نے باطل قوتو ں کا ڈٹ مقابلہ کیا ہے اور ملک سے فر سو دہ نظام کے خلاف عملی جدو جہد کی تاکہ ملک اسلامی جمہور یہ پاکستا ن واقعی میں بن جا ئے مگر بد قسمتی سے بڑے بڑے مگر مچھو ں نے اسلامی نظام کے راستے میں روکا وٹیں بنا رکھیں ہیں لیکن اب کے بعد آنے والے انتخا بات میں عوامی پلیٹ فارم سے ان کو شکست فاش دینگے انہوں نے کہا کہ ان قر یب جنو بی اضلاع کا طوفانی دورہ شروع کر رہا ہو ں کارکنا ن جمعیت (س) کا پیغا م عوام تک پہنچا ئیں کیونکہ قائد جمعیت (س) نے از سر ے نو ملک بھر میں نفاذ شریعت کیلئے جدو جہد کا آغاز کر رکھا ہے اس لئے ملک گیر عوامی رابطے مہم بھی شروع کر رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو آزما ئے ہوئے سیاستدانوں اور کرپٹ حکمرانوں سے اور کرپشن اور اسلام دشمن عناصر سے جلد نجا ت دلائیں گے

متعلقہ عنوان :